24 اگست، 2024، 1:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85577576
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دھماکہ، 2 جاں بحق 14 زخمی

اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بم  کے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور کم سے کم 14 افراد زخمی ہوگئے

ارنا نے سنیچرکو پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج یہ دھماکہ صوبہ بلوچستان کے شہر پشین کے بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا۔

 اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

آخری اطلاع ملنے تک کسی بھی فرد یا گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی لیکن پاکستانی حکام  صوبہ بلوچستان میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں اور دہشت گردانہ حملوں کے لئے علیحدگی پسند بلوچ گروہوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

 آج بلوچستان کے شہر پشین کے بازار میں بم کا یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ گزشتہ منگل کی رات پاکستانی فوج نے صوبے کے شہر مستونگ میں ایک آپریشن کے دوران  دہشت گرد گروہ  بلوچ لبریشن آرمی کے تین سرکردہ کمانڈروں کو ہلاک کردیا تھا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .